نئی دہلی/23جولائی(ایجنسی) آج کے دور میں ہندوستان کے سبھی میٹرو شہروں کی سب سے بڑے مسائل میں سے ایک ٹرافک جام کا مسئلہ ہے، حکومت نے اس مسئلہ سے نپٹنے کے لیے کئی پلان بنائے لیکن اب بھی یہ مسئلہ جیسے کا ویسا بنا ہوا ہے، ایسی ہی کچھ حالت لکھنؤ ٹرافک کی بھی ہے، لکھنؤ کی سڑک پر کل زبردست ٹرافک جام تھا، تو اب آپ یہ سونچ رہے ہونگے کہ یہ تو عام بات ہے، لیکن یہ عام
بات اس وقت خاص بن گئی ، جب بالی ووڈ کے اداکار جیکی شراف اپنی گاڑی سے نکل کر ٹرافک کنٹرول کرنے لگے.
جیکی شراف کو ٹرافک کنٹرول کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہا ہے، اس ویڈیو کو جیکی نے اپنے ٹیوٹر اکاؤنٹ پر پوسٹ کیا ہے، جس میں جیکی اپنی کار سے نکل کر ٹرافک جام کو کلیئر کررہے ہیں، دیکھنے میں ایسا لگ رہا ہے کہ ویڈیو جیکی کی کار میں بیٹھے شخص نے بنایا ہے.